کرپٹ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی،گوہر نفیس

   کرپٹ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی،گوہر نفیس

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے بورے والا سے سب انجینئر محمد شفیق کورشوت کی رقم وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کاکہناہے کہ ملزم نے 10 ہزار روپے رشوت وصول کی،ملزم نے شکایت کنندہ ساجد محمود سے بل پاس کرنے کیلئے رقم وصول کی تھی ملزم پہلے بھی شکایت کنندہ سے بیس ہزار بطور رشوت وصول کر چکا تھا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرفراز ایبک نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد آصف اقبال کیساتھ کارروائی کی ہے،ملزم سے نشان ذدہ نوٹ برآمد کر کے پرچہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہناہے کہ کرپٹ عناصر کیخلاف بلامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اینٹی کرپشن

مزید :

صفحہ آخر -