سیاسی رہنماؤں کیخلاف غداری کے مقدمات واپس لئے جائیں، نفیسہ شاہ 

سیاسی رہنماؤں کیخلاف غداری کے مقدمات واپس لئے جائیں، نفیسہ شاہ 

  

 کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی سیاسی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے سیاسی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات وزیراعظم عمران خان کے ایما ء پر درج کئے گئے ہیں پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ بے بنیاد الزام عائد کر کے نفرت پیدا کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی گئی  وزرا ء کے مقدمات پر وزیراعظم عمران خان کی ناپسندیدگی جیسا بیان ایک مذاق ہے انہوں نے کہا کہ کیا آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی کی بات کرنا غداری ہے عوام احتساب کے اس دہرے معیار کو اچھی طرح جان چکے ہیں نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف تاحال کچھ ثابت نہیں ہو سکا اپوزیشن جھوٹے اور بے بنیاد کیسز سے ڈرنے اور پیچھے ہٹنے والی نہیں۔

نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -