نوازشریف کیخلاف قصور میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

نوازشریف کیخلاف قصور میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

  

قصور، پھول نگر(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر قصور میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،میاں صاحب ریاست مخالف تقاریر کرکے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔درخواست گزراتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی رانا دلشاد علی ولد مقصود علی ساکن لمبے جاگیر پھولنگر تحصیل پتوکی ضلع قصور نے ایک درخواست بنام ایس ایچ او تھانہ صدر پھول نگر کو دی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نے اپنی حالیہ تقریر اور سابقہ میں پاکستان کے قومی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف باتیں کھلے عام کی ہیں جس سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے لہٰذا ان کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم اور پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم تاحال درخواست پر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ہے۔وا ضع رہے کہ در خوا ست دھند ہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صد ر را نا سکند ر حیا ت خا ں سا بق ضلعی صد ر سا بق ایم این اے را نا محمد حیا ت خا ں اور ممبر قو می اسمبلی را نا محمد اسحا ق خا ں کے گا ؤ ں کا رہا ئشی ہے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -