کٹھ پتلی حکومت کیخلاف 16اکتوبر کو دمادم مست قلندر ہوگا، قمر الزمان کائرہ
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ گوجرانولہ میں کٹھ پتلی حکومت کیخلاف 16اکتوبر کو دمادم مست قلندر ہوگا پیپلز پارٹی کے جیالے جلسہ گاہ میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ شریک ہونگے وہ لالہ موسیٰ میں پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں چودھری منظور احمد،چودھری اسلم گل،ملک عثمان اور دیگر رہنما شریک تھے اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے جلسہ گوجرانولہ کو پوری قوت سے کامیاب بنائیں گے حکومتی وزراء کے بیانات سے نہ پی ڈی ایم کمزور ہوگی نہ اپوزیشن میں دراڑ پڑے گی پی ڈی ایم کا یہ پہلا جلسہ کٹھ پتلی حکومت سے نجات کیلئے حرف آغاز ثابت ہوگا انہوں نے کہا گوجرانولہ ڈویژن پنجاب کی سب سے بڑی ڈویژن ہے اس میں شامل 6اضلاع کی تنظیموں کو ابھی سے اپنی بھرپور کوششوں کا آغاز کر دیں۔
قمر الزمان کائرہ