طالبان، افغان مذاکرات کاروں کا امن مذاکرات کے تحفظ کیلئے کوڈ آ ف کنڈیکٹ پر اتفاق

  طالبان، افغان مذاکرات کاروں کا امن مذاکرات کے تحفظ کیلئے کوڈ آ ف کنڈیکٹ پر ...

  

 کابل (آن لائن) طالبان اور افغان مذاکرات کاروں نے  امن مذکرات کے تحفظ کے لئے کوڈ آف کنڈیکٹ پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق   ذرائع کا کہنا ہے کہ  گذشتہ ما ہ قطر میں شروع ہونے والے مذاکرات میں کسی بھی قسم کے بریک ڈاون سے  تحفظ کے لئے افغان مذکرات کاروں اور طالبان نے ایک کوڈ آف کنڈیکٹ پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک تھرو  امریکی اہلکاروں کی معاونت سے حاصل ہوا ہے۔جسکے تحت دونوں فریقین نے ایسے انیس اصولوں پر اتفاق کیا ہے  جن کے بارے میں بات چیت کے دوران ان کے  مذکرات کاروں کو عمل کرنا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئے ضابطہ اخلاق کے تحت افغانستان میں تشدد کم نہ ہونے کے باوجود  فریقین مذاکرات جاری رکھیں گے۔

کوڈ آف کندکٹ

مزید :

صفحہ آخر -