وزیر اعظم ملک لوٹنے والوں سے پورا حساب لیں گے، فیصل جاوید

  وزیر اعظم ملک لوٹنے والوں سے پورا حساب لیں گے، فیصل جاوید

  

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قوم نے چوروں اور لٹیروں سے احتساب کیلئے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، وزیر اعظم لٹیروں سے پورا حساب لیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پرحملے کرنا ن لیگ کاپرانا وطیرہ ہے کہ خرید لو یا دھمکا دو، یہ نیا نہیں ان کا پرانا طریقہ واردات ہے،شریف خاندان نے ریاستی و قومی اداروں کے سربراہان و افسران کو اپنی شرانگیزی کا نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر مسلح یلغار کے شرمناک مناظر آج بھی قوم کو یاد ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ادارے خصوصا فوج ہمارے دفاع کی ضامن اور ہمارا فخر ہے، ہر آرمی چیف کیخلاف محاذ کھولنا اوراس پر حملے کرنا ان کی روایت رہی ہے، نوازشریف دوبارہ اپنی پرانی روش پر چل نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے عمران خان کو چوروں اور لٹیروں کے کڑے احتساب کا بھرپور مینڈیٹ دیا ہے، وزیر اعظم قوم سے کیا گیا ایک ایک وعدہ نبھائیں گے اوران ظالموں سے پورا حساب لیں گے۔

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -