پندرہ اکتوبر سے تعلیمی ادارے  بند ہونے کی خبریں جعلی اور غلط  ہیں، شفقت محمود

  پندرہ اکتوبر سے تعلیمی ادارے  بند ہونے کی خبریں جعلی اور غلط  ہیں، شفقت ...

  

 اسلام آباد(آن لائن)  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے بند ہونے والی خبروں کو غلط اور جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کر دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے بند نہیں ہو رہے۔ ایسی خبریں غلط اور جعلی ہیں۔ 

 شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -