پورے ملک میں کہیں بھی ٹڈی دل نہیں پایا گیا، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی خوشخبری
اسلام آباد (این این آئی)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے خوشخبری سنائی ہے کہ پورے ملک میں آج کہیں بھی ٹڈی دل نہیں پایا گیا۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پورے ملک میں آج کہیں بھی ٹڈی دل نہیں پایا گیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 129072 ہیکٹرز رقبے کا سروے کیا گیا۔این ایل سی سی کے مطابق گذشتہ6 ماہ میں 1134161 ہیکٹرز رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔
ٹڈی دل