زرعی و اربن پراپرٹیزکی دیکھ بھال،حفاظت کیلئے جیو ٹیگنگ کا آغاز
لاہور(فلم رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے احکامات اور ٹاسک فورس کی سفارشات پرمتروکہ وقف املاک بورڈ کی پاکستان میں موجو د تقریباً 7582مقامات پر موجود زرعی و اربن پراپرٹیزکی مؤثر دیکھ بھال و حفاظت کے لئے جیو ٹیگنگ کا آغاز کر دیا گیا چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق جیو ٹیگنگ کیلئے باقاعدہ قواعد و ضوابط طے کئے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے ٹرسٹ بورڈ کے تمام اضلاع میں متعلقہ سٹاف کو آگاہ کر دیا گیا ترجمان بورڈ عامر ہاشمی کے مطابق چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے محکمہ کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور محکمہ کے اثاثے پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ہونگے جیو ٹیگنگ کے عمل کے لئے سروے آف پاکستان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں سروے کے دوران متروکہ وقف املاک کے تمام اضلاع کے افسران و عملہ ان سے مکمل تعاون کریگا اور جیو ٹیگنگ کے دوران تمام ضلعی سٹاف کی دفتر میں حاضری اور ریکارمکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ملک بھر کی ہندو اور سکھ رہنماؤں نے چیئرمین بورڈ کی جانب سے ٹرسٹ بورڈ کے بہترین مفاد میں کیے گئے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
جیوٹیگنگ