قبائلی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پرعمل پیرا ہیں، راجہ بشارت

قبائلی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پرعمل پیرا ہیں، راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے کچا و قبائلی علاقہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پرعمل پیرا ہے. وہ سول سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے قائم کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے. ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری،ایم این اے ریاض محمود مزاری اور ایم پی اے احمد علی دریشک، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،آئی جی پنجاب،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب، کمشنر و آر پی او ڈی جی خان، رینجرز افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان و راجن پورقبائلی علاقہ جات میں سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تجاویز لی گئیں. راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خواہش ہے کہ کچے کے علاقہ میں سیکیورٹی اوربنیادی سوشل سٹرکچر کو بہترکیا جائے. انہوں نے کہا کہ یارڈر ملٹری پولیس اور دیگر اداروں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور بی ایم پی کوپنجاب پولیس کے مساوی سروس سٹرکچر، وسائل اور تربیت فراہم کریں گے کچے کے علاقہ کی محرومیاں دور کر کے مزید سکول، ہسپتال، سڑکیں بنائیں گے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گیقبل ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ قبائلی علاقہ جات میں اس وقت پولیٹیکل اسسٹنٹ، بارڈر ملٹری فورس اور بلوچ لیویز کے ذریعے انتظامی معاملات چلانے جا رہے ہیں. بی ایم پی کی 502 میں سے 376 آسامیاں خالی ہیں بی ایم پی اور بلوچ لیویز کے پاس ضروری وسائل مثلاً گاڑیوں، عمارات، اسلحہ، آلات وغیرہ کی شدید کمی ہے محسن لغاری نے کہا کہ بی ایم پی کو وسائل اور تربیت کی اشد ضرورت ہے دوست محمد مزاری نے کہا کہ بی ایم پی کے دفاتر اور چوکیاں انتہائی خستہ حال ہو چکی  ہیں راجہ بشارت نے کمشنر ڈی جی خان کو ہدایت کی کہ وہ بریفنگ اور سٹیک ہولڑرز کی تجاویز کی روشنی میں حتمی سفارشات تیار کریں جو وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔
راجہ بشار

مزید :

صفحہ آخر -