پاکستان میں اقتصادی، صنعتی، تجارتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو د: اسد قیصر

  پاکستان میں اقتصادی، صنعتی، تجارتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر اندورولہ کامنارہ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان میں اقتصادی، صنعتی اور تجارتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ؎سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سی پیک کے تحت صنعتوں کے قیام سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے  پاکستان کو جی ایس پی پلس کے تحت حاصل ہونے والی تجارتی رعایتوں میں یورپی یونین کا کردار کو سراہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک میں اقتصادی اورصنعتی شعبوں کی ترقی کے لیے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی ہیں  انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے ملک کی اقتصادی ترقی میں شامل ہو سکتے ہیں  انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے،  انہوں نے کہاکہ پاکستان افعانستان میں قیام امن کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔یورپی یونین سفیر نے کہاکہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،یورپی یونین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ ہے، پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پارلیمانی تعاون بڑھانے کے لیے یورپی یونین کا مشن کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی خصوصاً بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -