آئی جی پنجاب نے 11پولیس  افسروں کے تقررو تبادلے کردئیے 

  آئی جی پنجاب نے 11پولیس  افسروں کے تقررو تبادلے کردئیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر+خبرنگار) آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے11پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او اوکاڑہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے پی ایس او (شکایت سیل) غلام مبشر میکن کو ڈی پی او شیخوپورہ،ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین خان کو تبدیل کر کے سی پی او آفس میں اے آئی جی آپریشنز پنجاب،حسن اسد علوی کو ڈی پی او سیالکوٹ،مستنصر فیروز کو ڈی پی او میانوالی،عمر سعید ملک کو ڈی پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان آختر فاروق کو تبدیل کر کے سی پی او آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم،سابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کو اے آئی جی انسپکشن پنجاب،ایس پی کینٹ  (آپریشن) فرقان بلال کو تبدیل کر کے ایس پی سٹی گوجرانولہ تعینات، ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن علی بن طارق کو تبدیل کر کے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ ڈاکٹر انووش مسعود چوھدری کو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن لاھور تعینات کردیا ہے۔
تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -