اداروں کیخلاف مہم ملک کمزور کرنیکی سازش ہے،شہریار آفریدی

    اداروں کیخلاف مہم ملک کمزور کرنیکی سازش ہے،شہریار آفریدی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم ملک کمزور کرنے کی سازش ہے، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ ایف آر درج کرائے، اس مقدمے میں ریاست کا کوئی کردار نہیں، ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں۔شہریار آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، عدالت فیصلے کرنے میں خود مختار ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایک ایک روپے کی منی ٹریل دی، دشمن قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جائے، ملکی اداروں کو چیلنج کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، ہمارا سب کچھ پاکستان ہے، ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شہریار آفریدی

لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرمین پاکستان پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہر یار آفریدی نے سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا،ہیمو فیلیا اوردیگر خون کے امراض میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔شہر یار آفریدی نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلے سیمیا کے مر ض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیا ری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سُند س فاؤنڈیشن تھیلے سیمیا اورہیمو فیلیا کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے۔سُندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابل ستا ئش ہے۔اس مو قع پر صدر سُندس فاؤنڈیشن محمد یا سین خان اوردیگر ڈائریکٹر ز صاحبان خالد عباس ڈار، علی رؤف اور آصف عفان  بھی موجود تھے۔انہوں نیسُندس فاؤنڈیشن کی مریضوں کو فراہم کر دہ سہولیات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا تاکہ معاشرے کو تھیلے سیمیا جیسی موذی بیماری سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ سُندس فاؤنڈیشن کو اپنی زکوٰۃ و عطیات دیں تاکہ قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جا سکے۔

دورہ

مزید :

صفحہ آخر -