وفاقی حکومت کا کراچی میں 5پناہ گاہیں قائم کرنیکا فیصلہ

   وفاقی حکومت کا کراچی میں 5پناہ گاہیں قائم کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے کراچی کے بے گھر افراد کیلئے 5 پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیاہے۔اس ضمن میں ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شرقی، غربی، جنوبی اور وسطی کے علاوہ لانڈھی میں بھی پناہ گاہ قائم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں قائم ہر پناہ گاہ میں روزانہ  400 افراد کو شام کا کھانا دیا جائے گا جبکہ یومیہ 100 لوگ رات بسر کرنے کے ساتھ صبح کا ناشتہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پناہ گاہیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جارہی ہیں، شہر قائد پورے ملک کا بوجھ اٹھا رہا ہے، کراچی کے بعد سکھر، حیدر آباد اور دیہی سندھ میں بھی پناہ گاہیں بنیں گی۔عون عباس نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے ساتھ بلوچستان میں بھی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کی ہے، محکمہ بیت المال کا بجٹ رواں سال 6.1 ارب روپے ہے، وزیراعظم نے آئندہ سال بجٹ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں 91 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا جبکہ چار پناہ گاہوں میں 9 ہزار 400 افراد کو رات گزارنے کیلئے پناہ دی گئی ہے۔
5پناہ گاہیں 

مزید :

صفحہ آخر -