بیرون ممالک سے آنیوالوں کیلئے عمرہ ویزے کا طریقہ کار جاری کیا جائیگا 

بیرون ممالک سے آنیوالوں کیلئے عمرہ ویزے کا طریقہ کار جاری کیا جائیگا 

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی عرب کے نائب وزیر حج عبدالفتاح المشاط نے بیرون مملکت سے آنیوالے عمرہ زائرین کیلئے ویزے کے اجرا کیلئے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود عمرہ پروگرام کے تیسرے مرحلے سے قبل وزارت صحت کیساتھ تعاون سے بیرون ممالک سے آنیوالوں کیلئے عمرہ ویزے کا طریقہ کار جاری کیا جائے گا۔الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے تعاون سے ہی ان ملکوں کی فہرست ترتیب دی جائے گی جہاں کے شہریوں کیلئے عمرہ ویزے جاری ہوں گے۔عمرہ زائرین کی تعداد کا تعین بھی وزارت صحت سے مل کر کیا جائے گا۔ نائب وزیر حج کا کہنا تھا کہ عمرہ ویزے کا سارا کام ”اعتمرنا“ ایپ کے ذریعے ہوگا۔اعتمرنا ایپ کا دائرہ عمرہ اجازت ناموں کے اجرا تک محدود نہیں رہے گابلکہ مستقبل میں اس ایپ کے ذریعے ہی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹل سروس سمیت جملہ خدمات کا تعین کیا جائے گا۔ نائب وزیر حج نے بتایا کہ اب تک اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ و زیارت کے ایک لاکھ 84 ہزار اجازت نامے جاری ہوچکے ہیں۔ وقت کے ساتھ مرحلہ وار عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

ایپ

مزید :

صفحہ آخر -