اہم شاہراہ کی مرمت کو جلد مکمل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں، ریاض محسود 

اہم شاہراہ کی مرمت کو جلد مکمل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں، ریاض محسود 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسودنے ایبٹ آباد سے گزرنے والی قرا قرم ہا ئی وے کی خستہ حالی اور ٹریفک جام سے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی اور متعلقہ وفا قی و صو با ئی محکمو ں کو سختی سے ہدا یت کہ ہے کہ اس اہم شا ہراہ کی مرمت اور بحالی کو جلد مکمل کرنے کے ٹھو س اقدا ما ت کئے جا ئیں،شا ہراہ کو ٹو ٹ پھو ٹ سے محفو ظ رکھنے کے لئے نکا سی آب کے دیر پا  اقدا ما ت کئے جا ئیں اور اوور لو ڈنگ پر پا بندی عا ئد کی جا ئے  سڑک کے دو نو ں اطرا ف تجاوزات کی فوری نشاندہی کرکے انہیں ہٹا یا جائے اور سڑک یاٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بننے والی بجلی وٹیلی فو ن کے کھمبو ں اورگیس و پانی کی لا ئنو ں کو بھی ہٹا یا جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ اوور لو ڈنگ رو کنے کے لئے سڑک کے منا سب مقا ما ت پر وزن کے کانٹے نصب کئے جا ئیں۔یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روزکمشنر ہاؤس میں ایبٹ آباد شہر میں شا ہرہ قرا قرم کی مرمت و بحالی کے منصو بے سمیت  دیگر تعمیراتی  کا مو ں میں ہونے والی پیش رفت اور اس منصوبے میں پیش آنے وا لی مشکلات دور کرنے کے حوالے سے منعقد کئے گئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سٹیشن کمانڈر،پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے،مصالحتی کمیٹی کے سربراہ جنرل ریٹا ئرڈ ایاز سلیم رانا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، واپڈا،سو ئی گیس، ٹیلی فون کے متعلقہ حکام، ایس پی ٹریفک وارڈن اور دیگر متعلقہ محکمے کے افسران نے شرکت کی اس موقع پراین ایچ اے کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر ہزارہ کی زیر صدا رت سا بقہ اجلاس میں جا ری کی گئی ہدا یا ت کی روشنی میں شا ہراہ قرا قر م ما نسہرہ روڈ ایبٹ آباد کی مرمت اور بحالی پر تین مر حلو ں میں کا م جا ری ہے  ان میں پہلے پیکج کے تحت 84.302 ملین رو پے کی لا گت سے ایف ایف سینٹر سے نڑیا ں روڈ تک 1800سو میٹر ڈبل کیر ج روڈ.16 129  ملین روپے کی لاگت سے نڑیا ں روڈ تا  بینک الفلاح تک 1900میٹر ڈبل کیرج روڈاور140.242ملین رو پے کی لا گت سے بنک الفلاح تا میر پور پو لیس سٹیشن 2900سو میٹرڈبل روڈ کی مرمت اور بحا لی شامل ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پا نی کی موئثر نکا سی کے لئے مختلف مقا ما ت پر با کس کلو رٹس اور پا ئپ کلو رٹس تعمیر کئے جا ئیں گے اور تما م سروسز لا ئنو ں کو ایک جگہ سے گزارا جا ئے گا۔ کمشنر ہزارہ نے سڑک کی بحا لی کے کا م میں رکا وٹ پیدا کر نے وا لی بجلی، ٹیلی فون اور گیس وغیرہ کی لائنوں کو فوری طور پر ہٹانے کے لئے متعلقہ محکمو ں کو ہدا یت جا ری کر تے ہو ئے  ضلعی انتظا میہ کو بھی سڑک پر س مو جو د تجا وزات فو ری ہٹا نے کے ٹھو س اقدا ما ت کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عام شہریوں کے مفادات اور سہو لت زیادہ عزیز ہونا چاہیے اس لیے تجاوزات کے حوالے سے کسی قسم کا اثر و رسو خ قبول نہ کیا جائے۔ریا ض خا ن محسود نے یہ ہدا یت بھی کی کہ شا ہراہ قرا قرم کی بحا لی کے لئے مستقبل کی ضروریا ت  کو بھی مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ عوام کو تھوڑے عرصے بعد دوبارہ مشکلات سے دوچار نہ ہونا