نوشہرہ،پرندوں کے خطرے کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی کمیٹی کا اجلاس 

  نوشہرہ،پرندوں کے خطرے کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی کمیٹی کا اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی زیر صدارت میں پرندوں کے خطرے کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔میٹنگ میں پاکستان ائیر فورس کے نمائندے, محکمہ وائلڈ لائف کے افسران اور ٹی ایم اے کے سربراہان  نے شرکت کی۔روزانہ کی بنیاد پر رسالپور اور ملحقہ کے رہائشی مقامات کے ماحول کو صاف کرنے اور گندگی نہ پینکھنے سے پرندوں کے خطرات کو کم کرنے اور ضروری احتیاطہ تدابیر اختیار کرنیکے لئے ایک تفصیلی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں ہر قسم کے پرندوں جس کی وجہ سے ہوائی جہازوں اور دیگر کو زیادہ خطرہ لا حق ہوتی ہیں۔جس کے نتیجے میں ہوائی جہازوں کا عملہ اور عام لوگوں کی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔اس موقع پر تمام  ٹی ایم ایز اور دیگر اداروں کو بروقت گندگی کو اٹھانے اور مقرر کردہ مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگانے کے لئے ہدایات جاری کی جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔