افغان طالبان کا صوبہ ار زگان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 8اہلکار، 3جنگجوہلاک
کابل(آئی این پی)افغانستان کے صوبہ ارزگان میں طالبان شدت پسندوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 8پولیس اہلکاروں کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے، اہلکاروں کی فائرنگ سے 3طالبان بھی ہلاک ہوئے،دوسری جانب افغان شاہیں آرمی کور نے کہا ہے امن مذاکرات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، 150طالبان جنگجوؤں نے امن عمل میں شمولیت کیلئے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے، طالبان کے اس اقدام سے سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔عالمی میڈیا کی رپور ٹس کے مطابق افغا نستان کے وسطی صوبہ ارزگان کے گورنر کے ترجمان احمد شاہ ساحل نے بتایا عسکریت پسندوں نے ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ کئی گھنٹوں تک جار ی رہنے والی اس جھڑپ میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ تین عسکریت پسند مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوئے، تاہم اس ضمن میں ابھی تک طالبان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔دوسری جانب افغان شاہیں آرمی کور نے دعویٰ کیا ہے کہ امن مذاکرا ت کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے تحت گزشتہ روز 150طالبان جنگجوؤں نے امن عمل میں شمولیت کیلئے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔بلخ کے مقامی عہدیداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان جنگجوؤں کی شمولیت سے نازک ضلع میں سکیورٹی کی صورتحا ل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔منگل کو 209شاہین آرمی کور نے ایک بیان میں کہا طالبان جنگجوؤں نے چارکینٹ کی ضلعی گورنر سلیمہ مزار ی اور علاقے کے قبائلی عمائدین کی کاوشو ں کے بعد اپنے ہتھیار رکھے۔چارکینٹ کوئی محفوظ ضلع نہیں۔مقامی عہدیداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان جنگجوں کی شمولیت سے نازک ضلع میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
افغانستان