نواز شریف کا بیانیہ عوام کا پسندیدہ نعرہ بن چکا ہے،شاہد خاقان  

       نواز شریف کا بیانیہ عوام کا پسندیدہ نعرہ بن چکا ہے،شاہد خاقان  

  

  راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو عوام کا پسندیدہ نعرہ بن چکا ہے اور ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو اب جانا ہوگا کیونکہ وہ عوام کا ووٹ چوری کرکے اقتدار میں  اے ہیں۔عمران خان کی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان  خیالات کا اظہار انہوں نے لیگ نون لیگ کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی سکرٹیریٹ پشاور روڑ راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی،اسلام اباد سے تعلق رکھنے والے قومی و صوباء اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شاہد خاقان  

مزید :

صفحہ اول -