پولیس نے اورکزئی پولیس اہلکارکے اندھے قتل لرزہ خیزواردات کاسراغ مل گیا 

  پولیس نے اورکزئی پولیس اہلکارکے اندھے قتل لرزہ خیزواردات کاسراغ مل گیا 

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس نے اورکزئی پولیس اہلکارکے اندھے قتل لرزہ خیزواردات کاسراغ لگالیاہے.پولیس نیواردات میں ملوث ملزم کوبے نقاب کرکیحراست میں لے لیاہے.گرفتارسفاک قاتل کے قبضے سیآلہ قتل پستول برامدکرکے تحویل لے لیاگیاہے. ملزم نے30ستمبر کی شب فائرنگ کرکیاپنیدوست کوموت کے گھاٹ اتاردیاتھا.زیرحراست ملزم کوتھانہ سٹی میں درج قتل کیجرم پرمبنی ایف آئی ار میں باضابط طورپرنامزدکردیاگیاہے.ملزم نیابتدائی تفتیش میں اپنے دوست کوقتل کرنے کی واردات میں ملوث ہونیکااعتراف جرم کرلیاہے.ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان نے تفتیشی افسران انسپکٹرعلی احمدخان'ایس ائی نعمت اللہ خان کیہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 30ستمبر کی شب کونامعلوم افرادنے تھانہ سٹی کیعلاقیعلی ابادنزدسٹیشن گراونڈ میں فضل غنی ولدمحمدزمان کوبیدردی سے قتل کیاگیاتھا'واقعے کامقدمہ تھانہ سٹی میں مقتول کیبھائی مقیم اللہ کی مدعیت میں درج کرلیاگیاتھا.واقعے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوشاہداحمدخان نے ملزمان کی گرفتاری جلدسے جلدعمل میں لانے کے سخت احکامات جاری کئے تھے۔ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان  نے بتایا کہ ایس ایچ اوسٹی ولایت خان اورتفتیشی ٹیم نے ان کی قیادت میں جدیدسائنسی خطوط پر تفتیش اورجدوجہدسے کام کرتے ہوئے فضل غنی کیاندوہناک قتل کی واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگاکرانہیں گرفتارکرلیاہے. ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ زیرحراست ملزم منت اللہ ولدخیال خان سکنہ اورکزئی ایجنسی حال علی اباد کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برامدکرکے قبضے میں لے لی گئی ہے.ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان  نے بتایا کہ ملزم نے مستورات کیتنازعہ پراپنے دوست کوموت کیگھاٹ اتارکرقتل جیسی سنگین واردات برپاکی تھی.انہوں نیبتایا کہ اندھے قتل کی لرزہ خیزواردات میں ریکارڈ وقت میں ملزم کوگرفتارکرکے پولیس نے اعلی پیشہ ورانہ مہارت اورزیرک پن کاعملی مظاہرہ پیش کیاہے.انہوں نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسرکوہاٹ طیب حفیظ چیمہ اورڈی پی اوشاہداحمدخان کی قیادت میں رواں سال ہنگوپولیس نیاندھے قتل کے متعددمقدمات میں ریکارڈوقت میں نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکیحراست میں لیکر اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کاثبوت پیش کیاہے۔ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان نے میڈیا کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ہنگو پولیس نے محض ڈھائی ماہ کے عرصے میں ریکارڈ کاروائیاں کر کے پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کا عملی مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ درجنوں کاروائیوں میں بڑے پیمانے پر اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ تھانہ ہنگو پولیس کی جرائم کی روک تھام میں کارکردگی مستحسن اور قابل ستائش ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -