چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے بہترین تیار ی ضروری ہے: جنرل باجوہ 

چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے بہترین تیار ی ضروری ہے: جنرل باجوہ 

  

  راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکردو اور گلگت کا دورہ کیا۔ سکردو پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن پر تعینات افسروں اور جوانوں کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا اور انکی کوششوں کو سرا ہا۔ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن نے بنایا ہے۔ پارک انفا ر میشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدید ریسرچ کیلئے معاون ثابت ہو گا، علاقہ میں سائبر انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے پراجیکٹ اہم کردار ادا کریگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سافٹ ویئر پارک دفاعی کمیونیکیشن کے شعبہ میں نوجوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کریگا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے خراب موسمی حالات کے باجود افسروں اور جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا اس طرح کے دور دراز کے علاقوں میں سافٹ ویئر پارک ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک حوصلہ مند قدم ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا آئی ٹی مرکز میں نئی دریافتوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -