بغاوت کا مقدمہ، لیگی قیادت کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے، احتجاجی میں تیزی لانے کا فیصلہ 

بغاوت کا مقدمہ، لیگی قیادت کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے، احتجاجی میں تیزی لانے کا ...

  

 لاہور(این این آئی)ن لیگ نے پارٹی قائد محمد نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف آج (بدھ)اہم اجلاس سے خطاب کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس آج بدھ کے روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں طلب کیا گیا ہے۔جس کی صدارت پارٹی قائد محمد نواز شریف کریں گے اور وہ شرکا ء سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ اجلاس سے راجہ ظفر الحق،مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔ اجلاس میں (ن)لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ڈسپلن پر عملدرآمد سمیت اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔اجلاس میں لیگی قیادت سے ملک بھر میں جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر بھی رائے لی جائے گی۔

اجلاس طلب 

مزید :

صفحہ اول -