نوشہرہ، ریسکیو1122 کے اشتراک سے ایک  روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  نوشہرہ، ریسکیو1122 کے اشتراک سے ایک  روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے  ریسکیو 1122 کے اشتراک سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس، ایمبولینس ڈرائیورز اور سیکورٹی عملے نے تربیتی ورکشاپ میں بھرپور حصہ لیا۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد ہسپتال کے عملے کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات پر تفصیلی ٹریننگ دی بلخصوص ہسپتال میں آگ لگنے کی صورت میں آگ پر قابو پانا اور مریض کو ایمبولینس سے بستر پر منتقل کرنے کی مختلف تکنیک سکھائی۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان نے مذکورہ ورکشاپ کے اختتام پر شرکت کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس، ایمبولینس ڈرائیورز اور سیکورٹی عملے  کی حوصلہ افزائی کی اور سٹاف کو مریضوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرنے کی تلقین کی اور ساتھ میں کامیاب تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کے معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -