نئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آج پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے

نئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آج پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے

  

   اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  پاک بحریہ کے نئے امیرالبحر ایڈمرل محمدامجدخان نیازی آج پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب آج نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985  میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اورسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈانٹ نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ حکومت فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ)میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

امجد خان نیازی

مزید :

صفحہ اول -