پاکستان سمیت وسطی ومغربی ایشیائی ممالک کا معاشی اصلاحات کیلئے پر عزم رہنالازمی 

پاکستان سمیت وسطی ومغربی ایشیائی ممالک کا معاشی اصلاحات کیلئے پر عزم ...

  

اسلام آباد(آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے کہاہے پاکستان سمیت وسطی ومغربی ایشیائی ممالک کی حکومتوں کو کوویڈ 19 کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کے عمل میں پرعزم ہونا چاہیے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرنسپل اکانومسٹ برائے وسطی ومغربی ایشیا ء گنٹرسوگی یاترو اور بینک کے وسطی ومغربی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل وارنرای لائی پیچ نے اپنے حالیہ مشترکہ بلا گ میں کہی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان سمیت وسطی اورمغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو اصلاحات کاعمل جاری رکھنے اوراس کی سمت درست رکھنے کیلئے پرعزم رہنا ہوگا کیونکہ ایسانہ کرنے کی صورت میں اقتصادی سست روی ہوسکتی ہے۔ کوویڈ 19 کے بحران کے اقتصادی اثرا ت قرضوں کے حجم اور خساروں میں اضافہ کی صورت میں پہلے سے ظاہرہوچکے ہیں،اگر وسطی اورمغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں نے مضراثرات کے ازالہ کیلئے اقدامات نہ کئے تواس سے ان ممالک میں مجموعی بڑھوتری اورپیداوارمیں کمی کے مسائل بڑھ جائیں گے جس سے ترقی میں وہ پیش رفت بھی ڈی ریل ہوسکتی ہے جو مشکلوں سے حاصل ہوئی ہے۔ وسطی اورمغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو اس ضمن میں علاقائی تعاون و رابطوں کوبڑھانے،ملکی سیاحت کے احیاء نو،رسد کی بنیادپرمعیشت کی بڑھوتری،معیشت کومتنوع بنانے اورنقل مکانی کرنیوالے ورکرز کی پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اے ڈی بی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -