پنجاب حکومت کاچھوٹے کاروبار  پر لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت کاچھوٹے کاروبار  پر لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ 

  

 لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار پر لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، سابقہ بلدیاتی سیٹ اپ میں 50سے زائد چھوٹے کاروبار پر عائد کی گئی لائسنس فیس ختم کی جائے گی۔سابقہ بلدیاتی نظام میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو اپنا ریونیو بڑھانے کیلئے چھوٹے کاروبار پر لائسنس فیس عائد کرنے کا اختیار دیا تھا جس کے بعد ریڑھی بان، فوڈ کاؤنٹرز، چھوٹی دکانوں سمیت 50 کاموں پر لائسنس فیس عائد کر دی گئی تھی۔ چھوٹے کاروبار پر لائسنس فیس ختم کرنے کی سمری کابینہ سب کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے جس کی منظوری سے 50مختلف نوعیت کے چھوٹے کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد کو ریلیف ملے گا، جبکہ نئے بلدیاتی نظام میں چھوٹے کاروبار پر لائسنس فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

لائسنس فیس

مزید :

صفحہ اول -