شوکازپرقانونی کارروائی کرونگا،جلیل شرقپوری

   شوکازپرقانونی کارروائی کرونگا،جلیل شرقپوری

  

  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی قیادت کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔میاں جلیل نے پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا کہ آج تک پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی،مجھے بھجوایا جانے والا شوکاز نوٹس پارٹیز ایکٹ 2002ء کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی شوکاز میں میرے خلاف ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے ثابت ہو کہ میں نے پارٹی کو بدنام کیا۔ مجھے بھی ہر پاکستانی کی طرح رائے کی آزادی کا حق حاصل ہے۔ رائے کی آزادی کے باوجود کبھی پارٹی اور اس کی پالیسی کے خلاف بات نہیں کی۔ میاں جلیل شرقپوری نے شوکاز نوٹس واپس نہ لینے پر پارٹی کیخلاف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی۔جلیل شرقپوری نے جواب میں کہا کہ اپنے بیان میں پارٹی کے کسی رکن یا رہنما کی توہین نہیں کی۔ میرے بیان کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ پارٹی کو نقصان پہنچایا جائے۔ میرا بیان نہ تو غیر اخلاقی اور نہ ہی نفرت انگیز تھا۔ پارٹی کا نظریہ جموریت کو پروان چڑھانا ہوتا ہے نہ کہ کسی ممبر کو دبانا۔

 جلیل شرقپوری

مزید :

صفحہ اول -