بھارت کا اینٹی سب میرین سسٹم”سمارٹ“کا کامیاب تجربہ

بھارت کا اینٹی سب میرین سسٹم”سمارٹ“کا کامیاب تجربہ

  

 نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے اپنی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)کے تیار کردہ اینٹی سب مرین میزائل سسٹم کا اڑیسہ کے ساحل پر وہیلر جزیرے سے کامیاب تجربہ کیا،بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سمارٹ ٹار پیڈو اینٹی سب میرین سسٹم میں جنگی صلاحیت ہے، اس میں ٹارپیڈو کو داغنے کیلئے ایک میزائل کی مدد لی جاتی ہے،بین الاقوامی میڈیا کے مطا بق بھارتی سوپرسونک میزائل اسسٹنٹ ریلیز آف ٹارپیڈو(سمارٹ)نے تجربے کے دوران مشن کے تمام اہداف کو نشانہ بنایا۔ سمندری سا حل کے علاوہ ٹریکنگ اسٹیشن (ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل سسٹم)اور جہازوں سمیت ٹیلی میٹری اسٹیشنوں نے مشن کے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔سمارٹ ٹارپیڈو کی رینج سے آگے مار کرنیوالے ایک میزائل اینٹی سب میرین سسٹم میں جنگی صلاحیت ہے اور اس میں ٹارپیڈو کو داغنے کیلئے ایک میزائل کی مدد لی جاتی ہے۔یہ نظام ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریز نے تیار کیا ہے۔

بھارت تجربہ

مزید :

صفحہ اول -