سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، انڈیکس 55پوائنٹس بڑھ گیا: ڈالر 10پیسے، سونا 1300روپے تولہ مہنگا
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 55پوائنٹس کے اضافے سے39127.48پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 15ارب42کروڑ10لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت39لاکھ 8ہزار شیئرز کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈٖنگ کاآغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 39344پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے زیر اثر حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے38570پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعد میں ریکوری آئی اور 39ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 55.01پوائنٹس کے اضافے سے39127.48پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30انڈیکس 8.48پوائنٹس کے اضافے سے16594.97پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 61.73پوائنٹس کے اضافے سے27857.43پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ146میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ73کھرب 32ارب 80کروڑ70لاکھ روپے سے بڑھکر 73کھرب48ارب22کروڑ80لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیپ ہائر فائبر50.05روپے کے اضافے سے 732.05روپے اورہینو موٹرز39.50روپے کے اضافے سے 704.32روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان82.50روپے اورسروس انڈسٹریز30.78روپے کی کمی سے باالترتیب 6517.50روپے اور710.75روپے ہوگئی۔ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کا سلسلہ برقرار رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر 164.30روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے164.20روپے سے گھٹ کر164.10روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے164.50روپے سے گھٹ کر164.30روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے164.60روپے سے گھٹ کر164.10روپے اور قیمت فروخت164.90روپے سے گھٹ کر164.40روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید191.75روپے سے گھٹ کر191.50روپے اور قیمت فروخت193.75روپے سے گھٹ کر193.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے212روپے سے گھٹ کر 211.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے گھٹ کر213.50روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید1300روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے1913ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1300روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 685روپے کے اضافے سے97ہزار136روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ