اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کا  مختلف فلنگ سٹیشنز کا معائنہ

    اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کا  مختلف فلنگ سٹیشنز کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) کمشنر مردان ڈویژن مردان و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی انیلہ فہیم نے پٹرولیم انسپکٹر وہاب خان کے ہمراہ تخت بہائی میں واقع مختلف فلنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور اسی دوران ایک عدد پٹرول پمپ جو بغیر این او سی(NOC) اور متعلقہ کاغذات کے بغیر پمپ چلا رہا تھا ان کو سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے  واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔اسی طرح  اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر سمن عباس کی سٹی ایریا میں  غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی۔ غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کئے۔ نیز عوامی شکایات پر متعدد یوٹیلٹی سٹورز کی چیکنگ کی۔ اور سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دی۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مردان سمی عباس نے ایڈیشنل اے سی ہمایون خان و  ایس ڈی او ایریگیشن کے ہمراہ محکمہ ایریگیشن کی آراضی پر کئے گئے تجاوزات کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری آراضی پر کئے گئے تجاوزات کو ایک ہفتے کے اندر اندر ختم کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دئیے بصورت دیگر تجاوزات ختم نہ کرنے کی صورت میں تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمس سہرش نگارنے تھانہ ہوتی کی حدود میں جنرل پرائس انسپکشن کی۔اس مد میں شمسی روڈ، مایار چوک اور گلی باغ میں انسپکشن کی گئی۔کم وزن، زیادہ ریٹ اور صفائی کی ناقص صورتحال پرکئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -