کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

   کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا،اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،پٹرولیم ڈویژن کی نئے سی این جی اسٹیشنز کو آر ایل این جی پر لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم کے ریلیف پیکج میں شامل اشیاء   کی قیمتوں میں نظر ثانی پر غور کیا جائے گااو جی ڈی سی ایل کی منگریو اور مٹھری گیس فیلڈ کی گیس سوئی سدرن کو دینے کی منظوری دی جائے گی،ای سی سی کو ملک کی مجموعی معاشی اور غذائی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -