تحریک آواز حق کا مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

تحریک آواز حق کا مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تحریک آواز حق نے مہنگائی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت تحریک آواز حق کے چیئرمین جاوید خان اور دیگر عہدیداران نے کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی نا سمجھی اور غلط منصوبہ بندیوں کی وجہ سے ملکی معاشی حالات بد تر ہوے جا رہے ہیں۔غریب عوام کیلئے زندگی جینا مشکل کر دیا گیا ہے جبکہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے قوت خرید ہو کے رہہ گئی ہے،ادویات مہنگے ہو چکے ہیں جبکہ کچھ سرکاری اور نجی لیبارٹریز اور میڈکل کمپنیوں سے مراعات اور کمیشن کے زریعے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔معاشرے میں تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریوں کو لیکر بے روزگاری کا رونا رہ رہے ہیں  جبکہ ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے اور حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے وزیر عظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے سمیت نوجوانوں کو روزگار دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائے  جبکہ لیبر کے حقوق کے تھفظ کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -