ڈیرہ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

ڈیرہ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پی اے ایس آئی خباب بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ چشمہ چیک پوسٹ پر مسافر بس کی تلاشی کے دوران بس مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی2 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات کوئٹہ سے راولپنڈی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود چشمہ چیک پوسٹ پر چیک پوسٹ انچارج پی اے ایس آئی خباب بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس نمبر BSB-220کی تلاشی کے دوران بس میں سوار ایک مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی 2کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس جو کہ ملزم صفدر علی ولد فضل کریم سکنہ خوشاب نے اپنے گود میں رکھے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی برآمد کرکے منشیات فروش مسافر کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق بین الصوبائی منشیات سمگلرمنشیات کوئٹہ سے پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -