ضلع مہمند میں پہلی بار قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی گئی

ضلع مہمند میں پہلی بار قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکث اینڈ سیشن کورٹ ضلع مہمند میں پہلی بار قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ڈسٹرکٹ کورٹ مہمند کے عدالت نمبر 1میں ایڈیشنل سیشن جج ولی محمد نے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم میں ملوث شخص سجاد ولد سرتاج سکنہ بانڈہ کلے تحصیل حلیمزئی ضلع مہمند کو عمر قید کی سزا سنائی۔اسکے علاوہ عمر قید کے ساتھ مقتول کے لواحقین کیلئے تین لاکھ روپے نقد اور پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی سزا میں شامل ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا گزارنی ہوگی۔یاد رہے کہ یہ قتل زمین کے تنازعے پر ہوا تھا اور مذکورہ کیس کا فیصلہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں سنایا گیا۔عدالتی کی طرف سے انصاف ملنے پر مقتول کے خاندان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور عدالتی نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔