شام میں دھماکہ، 18 افراد جاں بحق، 70 زخمی

شام میں دھماکہ، 18 افراد جاں بحق، 70 زخمی

  

  شام (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں  بارود سے بھری گاڑی کے بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 70سے زائد  زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ترکی کے حامی عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے الباب میں پیش آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکا بس اسٹیشن کے نزدیک ہوا، دھماکے سے اطراف میں آگ لگ گئی اور نزدیکی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں، دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

شام 

مزید :

صفحہ اول -