سی پیک کے گیٹ وے پر ہونے سے اہمیت کی حامل ہے،غلام علی 

سی پیک کے گیٹ وے پر ہونے سے اہمیت کی حامل ہے،غلام علی 

  

ایبٹ آباد (نامہ نگار) سارک چیمبر کے نائب صدر سینٹر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سی پیک کے گیٹ وے پر ہونے سے اہمیت کی حامل ہے پاکستان کے قریبی دوست چین کے ساتھ چیمر کا بہترین لیزان ہے، خیبر پختونخواہ کے تمام چیمبرز اپنے علاقوں میں صنعت و تجارت کے فروغ میں کردار ادا کریں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دنیا کی انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کے لئے شرح سود  ریٹ کو 14فیصد سے کم کرکے 7فیصد پر لایا مذید کم کرنے کی جدوجہد بھی جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس موقع پر سمال انڈسٹری بورڈ آف ڈٓائریکٹر کے ممبر حاجی افتخار خان، صڈر ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید شفقت محمود حسین شاہ، سینئر نائب صدر رشید خان، فضل الٰہی،سابق صوبائی وزیربزنس مین پینل ہیڈ قیصر سدوزئی،نائب صدر فیڈریش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،خالد لطیف کرنل ریٹائرڈ صادق سلطان،ملک سعید،چوہدری نواز و دیگر بھی موجود تھے حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران فیڈریشن آف پاکستان نے حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نہ صرف اپنا حصہ ڈالا بلکہ حکومت سے یہ بھی کہا کہ بزنس کمیونٹی صنعتکاروں اور تاجروں کوریلیف دیے جبکہ پوری دنیا نے ریلف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صنعتاروں کو جن مشکلات کا سامنا تھا ان کا خاتمہ چیمر کے اولین فرائض میں شامل ہے اسی ذمہ داری سے عہدہ براہ بونے کیلئے شرح سود کو 14فیصد سے7فیصد پر لائے اور اس کو پانچ فیصد تک چاہتے ہیں اسی طرح ٹیکنیشن کے بہتری کیلئے بھی کوشش ہیں انہوں نے خیبر پختونخواہ کے تمام چیمبر کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں صنعت و تجارت کے فروغ میں کردار ادا کرتاکریں۔اس موقع پر انہوں نے چیمبر آٖ ف کامرس کی نو منتخب کابینہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیاکہ ایبٹ آباد کی انڈسٹڑی کی بہتری کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کا رلائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -