6 ڈی آئی جیز کی خدمات پنجاب کے سپرد
لاہور(کرائم رپورٹر)وفاقی حکومت نے چھ ڈی آئی جی کا تبادلہ پنجاب میں کر دیا ہے۔پنجاب حکومت وفاق سے آنے والے ڈی آئی جیز کو جلد نئی تعیناتیاں دے گی۔تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاق سے چھ ڈی آئی جیز کا تبادلہ پنجاب میں کر دیا ہے۔پنجاب حکومت وفاق سے آنیوالے مذکورہ ڈی آئی جیز کو جلد نئی تعیناتیاں دے گی۔ وفاق سے پنجاب آ نیوالے افسران میں ڈی آئی جی آغا محمد یوسف،ڈی آئی جی شارق جمال اور ڈی آئی جی منیر مسعود نارتھ شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی محمد یوسف ملک کا تبادلہ بھی پنجاب کر دیا ہے جبکہ ڈی آئی جی سرفراز فلکی کو بھی پنجاب بھجوا دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راو کا تبادلہ بھی پنجاب میں کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نیافسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے مذکورہ افسران کو فوری پنجاب حکومت کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے
وفاقی حکومت