پلاسٹک بیگز پر پابندی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II کاحویلیاں بازار کا دورہ

  پلاسٹک بیگز پر پابندی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II کاحویلیاں بازار کا دورہ

  

ایبٹ آباد(سردار توقیر سے)حکومت خیبر پختونخواہ کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پلاسٹک بیگز(بشمول D2W)  پر پابندی کے اطلاق کو یقینی بناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دکانداروں کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ صرف کپڑے، فائبر یا کاغذ کے تھیلے استعمال میں لائیں۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II  عکاشہ کرن نے تحصیل حویلیاں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے بعد کپڑے، فائبراور دیگر تھیلوں کے استعمال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے 70 کلو گرام سے زائد پلاسٹک بیگز تحویل میں لیتے ہوئے 01 ہول سیلر کی دکانکو سیل کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -