قتل کیس کے ملزمان باپ بیٹے کو رہا کرنے کے احکامات

قتل کیس کے ملزمان باپ بیٹے کو رہا کرنے کے احکامات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل  جان خٹک اور جسٹس عتیق شاہ کے ڈبل بینچ نے قتل کے جر م میں ملوث ملزم باپ  بیٹے کو ضمانت پر رہا کرنے کے ا حکاما ت جاری کردئیے استغاثہ کے مطابق ملز تلوار شاہ اور بیٹا وحید شاہ سکنہ تو رو مردان پر الزام تھا کہ  انہوں نے تھانہ تور و کی حدود میں ایازسکنہ تورو کو7جولائی 2015کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا مردان ماڈل کورٹ نے سماعت کے دوران دونوں ملزمان کو پچاس قید کی سزا سنائی تھی لیکن ملزمان نے اپنی سزاکے خلاف ہائی کورٹ پشاور میں اپیل دائر کی عدالت نے سماعت کے دوران وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو گواہاؤں کے بیان میں تذاد ہونے پرملزمان کو ضمانت پررہا ئی کے احکامات جاری کردئیے ملزمان کی جانب سے  کیس کی سماعت  شبیر حسین گیگیانی ایڈوکیٹ کررہے تھے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -