کوہاٹ، رازگیر بانڈہ کی تین مساجد میں انسٹالیشن آف سولر سسٹم منصوبوں پر کام مکمل
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے تعاون سے رازگیر بانڈہ کی تین مساجد میں انسٹالیشن آف سولر سسٹم منصوبوں پر کام مکمل کرکے باقاعدہ طور پر علاقہ عوام کی موجودگی میں افتتاح کردیا گیا افتتاح کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے ایڈمن کرنل اجمل خان نے کیا اس موقع پر رازگیر بانڈہ ویلفیئر کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ،حاجی شیر احمد،حاجی ظہور،حاجی شاہ ایران،حاجی دین بادشاہ،حاجی وزیر خان،صوبیدار میرزا،جاویداسلام،کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے اسسٹنٹ منیجر سی ایس آرکفایت اللہ،ٹھیکیدارانجینئرساجد انعام اللہ کے علاوہ دیگر علاقہ معززین بھی موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے ایڈمن اینڈ سیکیورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ اجمل خان نے کہا کہ کوہاٹ سیمنٹ کمپنی تعلیم،صحت کے ساتھ ساتھ تقریباہر شعبے میں کام کر رہا ہے اورکوہاٹ سیمنٹ فیکٹری انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیحی دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج سولر سسٹم کا منصوبہ تین مساجد میں کیا گیا جس میں مسجد جمعہ خان 16لاکھ16ہزارجامعہ مسجد رازگیربانڈہ 16لاکھ64ہزار اورمکی مسجد16لاکھ16ہزارکا منصوبہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ 20عددسٹریٹ لائٹ رازگیربانڈہ دو عددفلٹریشن پلانٹ بابری بانڈہ دومساجد سولر ایزیشن بابری بانڈہ اوراس سال 52ہزارپودے لگا چکے ہیں اس کے علاوہ صحت تعلیم سکالرشپ پروگرام صفائی مہم میں سی ایس آر پروگرام کے تحت کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اب ان منصوبوں کی دیکھ بھال کرناکیمونٹی کی اجتماحی ذمہ داری ہے۔اس مو قع پر کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری اسسٹنٹ منیجر ماحولیات کفایت اللہ نے کہا کہ کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری صحت،تعلیم اور دیگر عوام وبہبود فلا ح کے لئے کام کررہی ہے۔جس میں کوہاٹ یونیورسٹی، کالج آف ٹیکنالوجی،قائداعظم انسٹیٹوٹ کے سینکڑوں طلباء وطالبات کو سکالر شپ دے چکے ہیں۔صحت میں الخدمت ہسپتال کو ایمبولینس،دیجٹیل ایکسرے مشین اور آپریشنل کاسٹ دے رہی ہیں آخر میں رازگیر بانڈہ ویلفیئر کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ،حاجی شیر احمداوردیگر نے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کا شکرئیہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہم کوہاٹ سیمنٹ کمپنی کے انتہائی مشکور ہے کہ انھوں نے کیمونٹی کی نشاندہی پر ہمارے گاوں میں تین مساجد میں انسٹالیشن آف سولر سسٹم منصوبے منظورکروائے اور ہم امید رکھتے ہے کہ آئندہ بھی کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری ایسی طرح عوام کی نشاندہی پر کام کریں گے