توشہ خانہ ریفرنس، اشتہاری ملزم نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کا تحریر ی حکم جاری 

توشہ خانہ ریفرنس، اشتہاری ملزم نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کا تحریر ی حکم ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے اشتہاری ملزم نوازشریف کے ظاہرشدہ اثاثے ضبط کرنے کا احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے اشتہاری ملزم نوازشریف کے ریفرنس میں ظاہرشدہ اثاثے ضبط کئے جائیں، ملزم کی پراپر ٹیز، گاڑیوں، بینک اکاونٹس قرق کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی کمشنرلاہور، شیخوہ پورہ، راولپنڈ ی، ایبٹ آباد کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوازشریف کے مختلف نجی بینکس میں 3غیر ملکی کرنسی سمیت 8اکاؤنٹس قرقی میں شامل ہیں۔ نوازشریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملزمیں 4لاکھ 67ہزار، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48ہزار 606 شیئرز قرق ہونگے۔ حدیبیہ پیپرملزمیں نواز شریف 3لاکھ 43 ہزار، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی 22 ہزار شیئرز کے مالک ہے۔ نواز شریف کے 5بینک اکاؤنٹس میں 6لا کھ 12ہزار روپے موجود ہیں،غیرملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566یورو، 698امریکی ڈالرز اور 498برطانوی پانڈزموجود ہے۔ لا ہورکے موضع مانک میں 936کنال، موضع بڈوکسانی میں 299کنال زرعی اراضی شامل ہیں۔ نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں۔ مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15کنال کا مکان اور اپرمال لاہورپرجائیداد ہے۔ نوازشریف اوران کے زیر کفالت افراد کے نام 1752کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے اورنواز شریف ایک  لینڈ کروزر، دومرسڈیز گاڑیوں سمیت دوٹریکٹرزکے مالک ہیں۔

نواز شریف اثاثے

مزید :

صفحہ اول -