نا اہل حکمرانوں نے ملک کا ستیا ناس کر دیا ہے،روبینہ خالد

   نا اہل حکمرانوں نے ملک کا ستیا ناس کر دیا ہے،روبینہ خالد

  

چکدرہ (نما ئندہ خصوصی)پا کستان پیپلز پا رٹی صوبہ خیبر پختو نخواہ کی سیکرٹری اطلا عات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے ملک کا ستیا ناس کر دیا ہے۔ مو جودہ حکومت نے غریب عوام کو مہنگا ئی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔نیب سیاسی انتقام پر اتر ائی ہے۔ادویات اور اشیا ء خور دنو ش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ان خیالات کا سینیٹر روبینہ خالد نے دورہ ملاکنڈ کے موقع پر چکدرہ میں پا رٹی رہنما ؤں صوبائی ڈپٹی سیکر ٹری اطلا عات گوہر انقلابی،سابق صوبائی وزیربخت بیدار خان،سابق ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ کے ہمر اہ میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔پیپلز پارٹی نے دیگر اپو زیشن جماعتوں کیساتھ ملکر حکومت کیخلاف تحریک شر وع کیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -