وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس، مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے 20نکاتی متفقہ ضابطہ اخلا ق تیار 

  وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس، مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے 20نکاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت علمائے کرام کے اجلاس میں مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے 20 نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق تیار کر لیا گیا ہے۔اس 20 نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق پر تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے دستخط موجود ہیں۔ اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، پروفیسر ساجد میر، مولانا محمد حنیف جالندھری، ڈاکٹر راغب نعیمی سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔متفقہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں کا فرض ہے کہ پاکستان کے دستور کو تسلیم کریں۔ تمام شہری ریاست کے ساتھ اپنی وفاداری کے حلف کو نبھائیں۔ دستور پاکستان کی اسلامی ساخت اور قوانین پاکستان کا تحفظ کیا جائے گا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق شہریوں کو شریعت کے نفاذ کے لیے پرامن جدوجہد کرنے کا حق ہے۔ مسلح کارروائی، تشدد اور انتشار کی تمام صورتیں بغاوت سمجھی جائیں گی۔اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ کسی کو حکومتی، مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو کافر قرار دینے کا حق نہیں ہے۔ علمائے کرام اور مشائخ تشدد کے خاتمے کے لیے ریاست اور مسلح افواج کی حمایت کریں۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے خلاف لسانی، علاقائی اور مذہبی تحریکوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ کوئی شخص فرقہ وارانہ نفرت نہ پھیلائے۔
ضابطہ اخلاق

مزید :

صفحہ اول -