194 زکو ۃکمیٹیوں میں سے 13 کمیٹیوں کے چئیرمینوں میں کل31 لاکھ 77 ہزار کے چیک تقسیم

 194 زکو ۃکمیٹیوں میں سے 13 کمیٹیوں کے چئیرمینوں میں کل31 لاکھ 77 ہزار کے چیک ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں 194 زکوا ۃکمیٹیوں میں سے 13 کمیٹیوں کے چئیرمینوں میں کل31 لاکھ 77 ہزار کے چیک تقسیم کئیے, جبکہ 181 زکواۃ کمیٹیوں کیچئیرمینوں میں عنقریب چیک تقسیم کئے جاینگے. اس طرح ٹوٹل 5 کروڑ 5 لاکھ 44 ہزار کے زکواۃ چیک تقسیم کئے جاینگے. ایبٹ آباد میں  زکواۃ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت کل رجسٹرڈ کردہ مستحقین زکوا ۃ4ہزار دو سو بائیس افراد میں یہ رقم تقسیم کی جائیگی. اس موقع پر ضلعی زکوا ۃچئیرمین طارق محمود اور ضلعی زکواۃ آفیسر ایبٹ آباد بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -