سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج 

سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے میں ملک بھر سے آئے سرکاری ملازمین اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں سمیت مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ اور نیشنل پارٹی کے سینیٹر میرکبیر شاہی بھی شریک ہوئے۔مظاہرین سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہاکہ یہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، سرکاری ملازمین 7 سال سے تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں، اب سیاستدانوں نے اعلان جنگ کر دیا ہے، جب تک پاکستان کواس ظالم حکومت سے نجات نہیں ملتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ووٹ کی عزت کا مطلب ہے عوام کی عزت، ہم اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی آواز بنیں گے اور ووٹ کی عزت جب تک بحال نہیں ہوتی جدوجہد جاری رہے گی۔سینیٹر میرکبیرشاہی نے کہاکہ اس حکومت نے کم سے کم تنخواہ 12 ہزار رکھی اور بل 22 ہزار آتا ہے،موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ملازمین کا گلا گھونٹنا ہے۔یہ کہتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،انہیں شرم آنی چاہیے عوام کا چولہا ٹھنڈا پڑا ہے،جب غریب باہر نکلے گا تو بنی گالا کے وارث کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ملازمین احتجاج

مزید :

صفحہ اول -