پوسٹ گریجویٹ تربیتی کورس برائے ایف سی پی ایس  اورایم آرسی پی کا انعقاد

پوسٹ گریجویٹ تربیتی کورس برائے ایف سی پی ایس  اورایم آرسی پی کا انعقاد

  

پشاور(سٹی رپورٹر) گندھارایونیورسٹی کے زیراہتمام پوسٹ گریجویٹ تربیتی کورس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرزکومریض سے اظہارخیال سے متعلق مہارت کے بارے میں مفیدمشورے دئیے گئے اورمریض کے علاج کیلئے اس کی اہمیت پرروشنی ڈالی گئی کورس کے مہمان خصوصی گندھارایونیورسٹی کے وانس چانسلرپروفیسرڈاکٹرشہیداقبال تھے جنہوں نے ماہرین ڈاکٹرزکی کاوش کوسراہا انہوں نے خصوصی طور پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرجبران ایوب کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا دیگراظہارخیال کرنیوالوں میں سے ڈاکٹراویس نعیم ا،ڈاکٹر سحراآفریدی،ڈاکٹر علینہ بادشاہ اور ڈاکٹرسمیرکبیر،شامل تھے کورس کے اختتام پر وی سی نے منتظمین،ماہرین اوردیگرڈاکٹرزکواسنادوشیلڈسے نوازا۔وائس چانسلر نے اس بات پرزوردیاکہ ڈاکٹرزکوایک اچھے معالج کے ساتھ ساتھ مریض کے دیگرمسائل کوبھی صبرواستقامت سے حل کرناچاہئے اوریہ اسوقت ہی ممکن ہے کہ اس کو مریض سے گفتگوکی نمایاں صلاحیت حاصل 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -