مغربی ممالک کی حکومتیں نسل  پرستی اور اسلام دشمنی کی سرپرستی  کررہی ہیں،اردوان

  مغربی ممالک کی حکومتیں نسل  پرستی اور اسلام دشمنی کی سرپرستی  کررہی ...

  

 انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اسلام مخالف بیان اور حجاب پر پابندی کی سخت مذمت کی ہے۔ترک صدرنے ترک دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب کے دوران یورپی ملک اور سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ایمانوئیل میکرون اسلام پر زبان درازی کرکے اپنی حد سے تجاوز کررہے ہیں، یہ بیان بدتمیزی سے بڑھ کر اشتعال انگیزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی حکومتیں نسل پرستی اور اسلام دشمنی کی سرپرستی کررہی ہیں اور یہ عمل ان کے اپنے معاشرے کیلئے کسی صورت ٹھیک نہیں۔اردوان کاکہنا تھا کہ یورپی ممالک کے سیاستدان اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مسلم دشمنی کو استعمال کررہے ہیں اور ہم فرانسیسی صدر سے ذمہ دار شخصیت کی حیثیت سے کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ 

اردوان

مزید :

صفحہ اول -