بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے پر 7 ہزار موٹر سائیکل سواروں کا چالان
پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے پر گزشتہ ماہ 7506 موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں لاڈ سپیکر کے ذریعے شہریوں اور خصوصی طور پر موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی-ایس ایس پی ٹریفک نیکہا ہے کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ کسی حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچا ممکن ہے۔کیونکہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے اس پر سفر کرتے وقت شہری ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اوور سپیڈنگ سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجری سے بچا جا سکتا ہے شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھیں۔