نواز شریف جانتے ہیں انہیں محمد زبیر ہی این آر او دلاسکتے ہیں: فیاض چوہان 

نواز شریف جانتے ہیں انہیں محمد زبیر ہی این آر او دلاسکتے ہیں: فیاض چوہان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (جنرل رپورٹر) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانات میں تضادات کی بھرمار ہے، لیگی قائد جانتے ہیں محمد زبیر ہی این آر او دلا سکتے ہیں، اس لئے انہیں ترجمان مقرر کیا، آپ کس منہ سے یہ سیاست کر رہے ہیں؟۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ اور ان کا عمل بھینگے کی دو آنکھوں کی طرح آپس میں نہیں ملتا، ایک طر ف تو (ن) لیگ اور (م) لیگ نے وزیراعلیٰ اور جمہوری اداروں کے سربراہان سے ملنے والے رہنماؤں کو اپنی پارٹی سے نکال دیا جبکہ دوسری جانب نوازشریف اور مریم صفدر اعوان نے اسی زبیر عمر کو خشوع و خضوع کے ساتھ اپنا ترجمان مقرر کر دیا، پاکستانی قوم بتائے کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟۔
 چوہان

مزید :

صفحہ اول -