مردان،شہباز گڑھی اور بخشالی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

مردان،شہباز گڑھی اور بخشالی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

  

مردان (بیورورپورٹ)شہبازگڑھی اوربخشالی ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن اپریشن کیاگیا ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رستم گل نواز آفریدی نے انچارج ٹریفک پولیس امجد خان اور ٹی ایم اے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ بخشالی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بازار میں عارضی تجاوزات کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی اور پیدل افراد کے مشکلات کا ازالہ کیا اس طرح بازار سے غیر قانونی چنگ چی اڈہ کو ہٹا کر مین اڈہ بخشالی شفٹ کیا گیادوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اورگڑھی کپورہ بازار میں دکانوں کے سامنے سٹرکوں پر کئے گئے تمام تر معمولی تجاوزات کو ہٹا دیاگیا اس موقع پر انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ کیلئے ناجائز تجاوزات لگانے سے گریز کیا جائے تاکہ عام آدمی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -